مجھے نہ روک کہ منزل میری ہے کوے رسول
نہ دل کو چھیڑ کہ دل میں ہے آرزوے رسول
عنایتین تیری مخصوص کیوں ہیں باد صبا
کبھی تو آے ہماری طرف بھی بوے رسول
یہ عرش وکرسی ، یہ لوح وقلم ، یہ حوروملک
سبھی سے افضل و بر تر ہے آ برو ے رسول
کہو بہشت کی نہروں سے آ یں کر لے وضو
کہ بہ رہے ہیں مدینه میں آبجوے رسول
یہ دل تو دل ہے لٹا دی ہے جان بھی اس نے
کہ سن لی جس نے بھی اک بارگفتگو ےرسول
نبی کے حسن کی ادنی جھلک تھی یوصف میں
زلیخا دیکھی کہا ں تو نے خوب روے رسول
جھکا تھا سر میرا کعبے کے سامنے لیکن
جو سر اٹھایا تو قبله مرا تھا سوے رسول
Tags
New